Friday, 29 November 2024


مشقوں میں پولیس اور ریسکیواہلکاروں نے حصہ لیا


ایمزٹی وی(لاہور)عاشورہ محرم کی سکیورٹی کے لئے لاہور میں پولیس نے مختلف علاقوں میں فرضی مشقیں کیں، مشقوں میں پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
مختلف اقسام کے ہتھیاروں اور دیگر ساز و سامان سے لیس لاہور پولیس کے جوان کسی بھی دہشت گردی کی کارروائی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بننے کے لئے ہر دم تیار ہیں۔
ایلیٹ، ڈولفن، پیرو فورس اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر فرضی مشقیں کیں۔ کربلا گامے شاہ، اقبال ٹاؤن، وحدت کالونی، صدر سمیت دیگر علاقوں میں کی جانے والی مشقوں میں جوانوں نے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی اور زائرین کو بحفاظت نکالنے کا عملی مظاہرہ کیا۔
ایک طرف پولیس اہلکاروں کی فرضی مشقیں جاری ہیں تو دوسری جانب بعض اہلکاروں نے محرم الحرام میں سکیورٹی ڈیوٹیوں کو مذاق بھی بنا لیا ہے۔

فیصل ٹاؤن میں امام بارگاہ کے باہر سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور سب انسپکٹر ذوالفقار دوران ڈیوٹی خواب خرگوش کے مزے لیتا رہا۔ دوران ڈیوٹی نیند کے مزے لینے والا اہلکار منظر عام پر آیا تو ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیا اور مذکورہ اہلکار کو معطل کر کے واقعہ کی تحقیقات کا دے دیا۔

Share this article

Leave a comment