Friday, 29 November 2024


بلا خوف و خطر شیر کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) جنگل کے بادشاہ شیر سے صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی ڈرتے ہیں اور اسکے قریب پھٹکنے سے بھی گریز کرتے ہیں لیکن یہاں تو معاملہ ہی کچھ الگ ہے۔ ارجنٹائن کے ایک چڑیا گھر میں آنے والے سیاحوں کو شیروں کے پنجرے میں جا کر انہیں پیار کرنے اور ساتھ میں تصویریں کھنچوانے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ لوجین نامی چڑیا گھر میں اس مقصد کیلئے شیروں کو نیند کی دوائیاں کھلائی جاتی ہیں تاکہ یہ سیاحوں کو نقصان نہ پہنچاسکیں۔ سیاح بھی 25 ڈالر ٹکٹ کے عوض شیر کے پاس جانے اور اسکے ساتھ تصاویر کھنچوانے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں اور یہ تصویریں اپنے عزیز و اقارب کو دکھا کر اپنی بہادری کا رعب جھاڑتے ہیں۔ واضح رہے کہ جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کی جانب سے شیروں کو بے ہوشی کی حالت میں رکھنے کے اس عمل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس پر اب متعلقہ ریاستی اداروں نے کاروائی کرنے کا ارادہ کرلیا ہے ۔

Share this article

Leave a comment