Saturday, 30 November 2024


مودی سرکار کو پاکستان سے خوف کا ایسا بخار چڑھا کہ پرانے اتحادی روس سے بھی ناراضگی ہوگئی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) پاکستان سے حسد میں مبتلا مودی سرکار اپنے سب سے پرانے اتحادی روس سے بھی ناراض ہو گئی، پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں پر مودی سرکار کی تکلیف دور ہونے میں نہیں آ رہی۔

صدر پیوٹن کے بھارتی دورے سے دو روز پہلے ماسکو میں بھارتی سفیر نے شکوہ کرتے ہوئے پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں پر بھارتی تشویش سے روس کو آگاہ کر دیا ہے۔

سوا ارب انسانوں پر مشتمل بھارت کی مودی سرکار برسراقتدار آنے کے بعد سے اب تک پاکستان سے خوف کے بخار میں مبتلا ہے، اس بخار میں وہ اپنے سب سے پرانے اتحادی روس سے بھی ناراض ہے۔

وجہ یہ ہے کہ روس نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کیں اور وہ بھی اس وقت جب مودی سرکار پاکستان سے کشیدگی کی ہر حد پار کرنا چاہتی تھی۔

روسی صدر پیوٹن 14اکتوبر کو بھارت پہنچنے والے ہیں جہاں مودی سے بھی ان کی ملاقات ہو گی، اس ملاقات سے پہلے ماسکو میں بھارتی سفیر پنکج سرن نے کہا کہ انہوں نے پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں پر بھارتی تشویش سے روس کو آگاہ کر دیا ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر پرانی کہانی دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ روس کے فوجی تعاون اور مشترکہ مشقوں سے مسائل اور بڑھیں گے۔

 

Share this article

Leave a comment