Saturday, 30 November 2024


بھارت نے انتہاپسندی کی حد کردی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور جب اس نے پاکستان پر الزام تراشی اور اسے دہشت گرد ریاست کہنا شروع کردیا تو اس کا مطلب وہ تعاون کے تمام راستے بند کر رہا ہے۔

عبد الباسط نے لائن آف کنٹرول کے پاکستانی علاقے میں ’سرجیکل اسٹرائیک‘ کے بھارتی دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہوتا تو پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا جاتا۔
اڑی حملے کے حوالے سے عبد الباسط نے کہا کہ ’ہم اس الزام تراشی کے کھیل سے باہر آنا چاہتے ہیں، جبکہ بھارت پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے حملے کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کیوں نہیں کراتا؟‘ انہوں نے کہا کہ ’بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور جب اس نے پاکستان پر الزام تراشی اور اسے دہشت گرد ریاست کہنا شروع کردیا تو اس کا مطلب وہ تعاون کے تمام راستے بند کر رہا ہے۔‘

پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات کی راہ میں حائل مسائل کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ’جب دونوں ممالک بامعنی مذاکرات کا آغاز کریں گے تب ہی مسائل کے حل نکالے جاسکتے ہیں اور جب تک بات چیت کے عمل کا آغاز نہیں ہوتا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون ممکن نہیں۔‘پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایئربیس حملے کی تحقیقات ابھی جاری ہے۔ سارک کانفرنس ملتوی ہونے کو عبد الباسط نے تمام ممالک کا اجتماعی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم پرعزم ہیں کہ پاکستان ہی 19ویں سارک کانفرنس کی میزبانی کرے گا، چاہے اب وہ اسی سال ہو یا آئندہ سال۔‘

صوبہ بلوچستان میں امن و امان کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیگر حصوں کے عوام کی طرح بلوچستان کے عوام بھی ملک سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، تاہم ہمیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے غیر ملکی ایجنڈے پر سخت تشویش ہے۔‘
انہوں نے رواں سال کے اوئل میں پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’کلبھوشن کی گرفتاری سے پاکستان کے اس موقت کی تائید ہوتی ہے کہ کچھ طاقتیں پاکستان کو غیر مستحکم اور کمزور کرنا چاہتی ہیں۔

Share this article

Leave a comment