Thursday, 28 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

 

ایمزٹی وی (کھیل) برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلےگئے میچ کا فیصلہ چوتھے ہی روز ہوگیا۔ بھارت نے چوتھے روز اپنی نامکمل اننگز ایک وکٹ پر 71 رنز سے کیا تو پوری ٹیم 224 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔مہمان ٹیم کی جانب سے شیکردھاون 81 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ چتیشور پجارا 43، اومیش یادیو 30 اور مرالی وجے 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور پوری ٹیم 224 رنز بنا سکی جب کہ آسٹریلیا کو جیت کے لئے 127 رنز کا ہدف ملا۔

کینگروز بلے باز ہدف کے تعاقب میں میدان میں اترے تو وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے ہوئے، میزبان آسٹریلیا کو 18 کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ وارنر کی صورت میں پہلے نقصان کا سامنا کرنا پڑا جو صرف 6 رنز بنا سکے جس کے بعد آنے والے بیٹسمین شین واٹسن بھی بغیر کوئی رنز بنائے ایشانت شرما کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ 85 کے مجموعے پر اوپننگ بلے باز کرس روجر 55 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جب کہ شان مارش بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 17 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے، اسٹیو اسمتھ 28 اور بریڈ ہیڈن ایک رنز بنانے کے بعد میدان بدر ہوگئے تاہم مچل مارش 6 اور مچل جانسن 2 رنز بنانے کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے ایشانت شرما نے 3 اور اومیش یادیو نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے کینگروز آل راؤنڈر اسٹیون اسمتھ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Share this article

Leave a comment