Friday, 29 November 2024


عمران خان نے خود کش جیکٹ پہن رکھی ہے،راناثنااللہ


ایمزٹی وی(لاہور)پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لندن منصوبہ پہلے بھی ناکام ہوا تھا ، آئندہ بھی ناکام ہوگا، عمران خان نے خودکش جیکٹ پہن رکھی ہے، قوم دعا کرے کہ اس جیکٹ کو 30 اکتوبر سے پہلے ڈی فیوز کردیا جائے۔پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ دوسرے ملکوں میں کوئی دارالحکومت بند کرنے کی بات نہیں کرسکتا، عمران خان کی فیملی نہیں،وہ اسلام آباد بند کرنے کی بات کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنیوں پر کمیشن بنا تو علیم خان اور جہانگیر ترین بھی پکڑے جائیں گے۔وزیر قانون کا یہ بھی کہنا تھا کہ صحافی سرل کا طرز عمل انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، سرل کو چاہیے تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ کو فون کرکے معلوم کرتے،اس کی انکوائری کو حتمی نتیجے پر پہنچنا چاہیے۔

Share this article

Leave a comment