Friday, 29 November 2024


میڈیکل کالج پاکستان کا مثالی کالج

ایمز ٹی وی ( تعلیم) خیرپور میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مشہور عالم شاہ نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی منظور ی سے کالج میں 37نئے پروفیسراور8رجسٹراربھرتی کئے ہیں خیرپور میڈیکل کالج کو پاکستان کا مثالی کالج بنانا چاہتا ہوں وہ کالج کے کانفرنس ہال میں معیاری تعلیم اور آئندہ کے تعلیمی منصوبوں کے متعلق صحافیوں کو بریفنگ دے رہے تھے۔

بریفنگ میں ڈاکٹر مختیار لاکھو، ڈاکٹر صفدرآرائیں،ڈاکٹر فرخ امتیاز بھنبھرو،ڈاکٹر بشرارامیجو ،ڈاکٹر ظہور پھل اورتمام فیکلٹیزکے ڈاکٹر موجود تھے ۔

پروفیسر ڈاکٹر مشہورعالم شاہ نے کہاکہ کالج میں نئے بھرتی کئے گئے پروفیسروں میں سے 5پروفیسرایک ایسوسی ایٹ پروفیسر25اسسٹنٹ پروفیسراور8رجسٹرارشامل ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ خیرپورنیا میڈیکل کالج ہے نئے بھرتی کئے گئے ڈاکٹروں نے ایک شخص کے دماغ کا کامیاب آپریشن کر کے تاریخی کارنامہ سرانجام دیا انہوں نے کہاکہ کالج میں نئے ڈاکٹر بھرتی کر نے سے ڈاکٹروں کی کمی کی شکایات کافی حد تک ختم ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم کالج میں ملک کی پہلی مثالی لیبارٹری قائم کرنا چاہتے ہیں جبکہ مزید فیکلٹیزقائم کر کے سندھ کے دیہی علاقوں کو مطلوبہ علاج کی سہولیات فراہم کریں گے ۔

ایک سوا ل پر انہوں نے کہاکہ کالج میں بچوں کے ماہر ڈاکٹر مقرر کئے گئے ہیں تاہم ضرورت پڑنے پر مزید ماہر ڈاکٹر بھرتی کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ مستقبل قریب میں خیرپو رمیڈیکل کالج سندھ کا سب سے بڑا اور کامیاب کالج ثابت ہو گا جبکہ آگے چل کر خیرپو رمیڈیکل کالج کو پاکستان کا سب سے بڑا مثالی کالج بنائیں گے انہوں نے پی پی ایچ آئی اور دیگراداروں کے تعاون کی تعریف کی جبکہ انہوں نے سول

سوسائٹی کے نمائندوں اور سماج سدھارکی تنظیموں کو اپیل کی کہ کالج کی معیاری تعلیم اور خیرپور میں بہترعلاج کے متعلق عوام میں بیداری مہم چلائیں تاکہ بیماریوں میں مبتلا مریض ہمارے پاس آئیں اورہمارے ڈاکٹر مسیحا بن کر ان کی مد د کرسکیں ۔

Share this article

Leave a comment