Friday, 29 November 2024


سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل کے سینکڑوں طلبا کو مشکلات کا سامنا

ایمز ٹی وی ( تعلیم) محکمہ کالج ایجوکیشن کے ذیلی ادارے سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹرینگ اتھارٹی کی جانب سے مناسب رہنمائی نہ کئے جانے کے باعث ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ میں داخلوں کے سینکڑوں طلبہ کو مشکلات میں مبتلا کردیا ہے

بتایا جاتا ہے کہ سندھ بھر کے مختلف ٹیکنیکل کالجوں میں ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ میں داخلوں کے خواہش مند طلبہ کو غلط ایڈمٹ کارڈز جاری کردیئے ہیں یہ ایڈمٹ کارڈز این ٹی ایس اسلام اباد سے جاری کیے گئےہیں

جن میں کراچی کے سینکڑوں طلبہ کے مراکز جیکب آباد،خیرپور،مٹھی شکارپورمیں قائم کئے گئے ہیں۔ مختلف شعبہ جات میں داخلے کے لیے این ٹی ایس کا ٹیسٹ 16اکتوبرکوہوگا.

تاہم این ٹی ایس سندھ کے انچارج محمدعمران کے مطابق دو سو طلبہ نے غلط اندراج کیا تھاجس کی وجہ سی ان کے مراکز دور ہوگئے تھے اب اندارج درست کردیا گیا ہے اور امیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعہ آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایس ٹیوٹا میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ کے دورمیں غیر قانونی بھرتیاں ہوئی تھیں جس کی تحقیقات ایک ریٹائر جج نے کی تھیں اور بھرتیوں کو غلط قررا دے کرذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی مگر معاملہ دبا دیا گیا بعدا ازاں ایک اور سفارشی خاتون کو براہ راست گریڈ 18میں بھرتی کرلیا گیا انھیں وزیر اعلیٰ ہاوس کی گاڑی اور پیٹرول بھی دیا گیا۔

Share this article

Leave a comment