Thursday, 28 November 2024


لاہور: پولیس اور حساس اداروں کی کاروائی ، 270 مشکوک افراد زیر حراست

ایمز ٹی وی ( لاہور) لاہور میں پولیس اور حساس اداروں نے کاروائی کر کے 270 مشکوک افراد حراست میں لے لیے۔تفصیلات کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران 270 غیر ملکی مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ان گرفتار ہونے والوں میں 250 کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ 20 افراد کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے۔پولیس نے انہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں ان سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Share this article

Leave a comment