Friday, 29 November 2024


فیس بُک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، آپ بھی اس ایپ کو ضرور استعمال کریں


ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہوسکتا ہے آپ کے لیے اسے تسلیم کرنا ممکن نہ ہو مگر اسنیپ چیٹ مقبولیت میں فیس بک کو پیچھے چھوڑنے والی ہے، کم از کم نوجوانوں میں تو یہ فیس بک سے زیادہ مقبول سوشل میڈیا ایپ ہے۔ یہ بات ایک نئے سروے میں سامنے آئی۔ 16 سے 46 سال کے دس ہزار افراد سے ہونے والے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ اسنیپ چیٹ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دوسرے نمبر پر بھی فیس بک موجود نہیں تاہم اس کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کو یہ اعزاز ضرور ملا ہے۔

سروے کے مطابق فیس بک کے استعمال میں کمی سامنے آرہی ہے اور 50 فیصد افراد نے بتایا کہ وہ مہینے میں صرف ایک بار اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں 80 فیصد نے بتایا کہ وہ مہینے میں کم از کم ایک بار اسنیپ چیٹ استعمال کرتے ہیں اور 35 فیصد نے اسے اپنا پسندیدہ ترین سوشل نیٹ ورک قرار دیا۔ سروے کے مطابق فیس بک انگیج منٹ میں نمایاں کمی آئی ہے اور میسنجر کے نتیجے میں اس کی مقبولیت متاثر ہوئی ہے۔ تاہم انسٹاگرام کو پسند کرنے والوں کی تعداد میں مستحکم انداز سے اضافہ ہورہا ہے۔ خیال رہے کہ فیس بک، اسنیپ چیٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے کافی پریشان ہے اور اکثر اس کے فیچرز چرا کر اپنی ایپس کا حصہ بناتی رہتی ہے۔

Share this article

Leave a comment