Thursday, 28 November 2024


سندھ کی 3 بڑی جیلوں کی سیکیورٹی   پاک فوج  کے سپرد

 ایمز ٹی وی (کراچی)  پاک فوج نے سندھ کی 3 بڑی جیلوں کی سیکیورٹی کی ذمہ داری اپنے ذمہ لے لی جہاں سزائے موت کے منتظر قیدیوں سمیت خطرناک دہشتگرد قید ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سینٹرل جیل کراچی، حیدرآباد اور سکھر پر فوج کو تعینات کردیا گیا ہے جب کہ فوجی دستوں نے اپنی پوزیشنیں سنبھال لی ہیں اور تینوں جیلوں کے اطراف سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کی تینوں بڑی جیلوں میں سزائے موت کے 26 قیدی موجود ہیں تاہم دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر تینوں جیلوں کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد کردی گئی ہے۔

Share this article

Leave a comment