Friday, 29 November 2024


نومبر کو اسلام آباد بند کرنےکا اعلان،اسٹاک ایکسچینج میں کمی2

نومبر کو اسلام آباد بند کرنےکا اعلان،اسٹاک ایکسچینج میں کمی2

ایمزٹی وی (تجارت) سیاسی ہلچل نے اسٹاک مارکیٹ میں کھلبلی مچادی ،سرمایہ کار محتاط ہوگئے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 430پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 41ہزار کی سطح سے بھی نیچے گر گیا ۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی دیکھنے میں آرہی ہے ، ہنڈریڈ انڈیکس 40 ہزار 850 کی سطح پر آگیا۔معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب سے 2 نومبر کواسلام آباد بند کرنے کے اعلان نے سرمایہ کاروں کو محتاط کردیا ہے ۔

ان کے مطابق سیاسی ہلچل کی وجہ سے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی حصص بازار میں مندی کے بادل چھائے ہوئے ہیں ۔

گزشتہ روز بھی ہنڈرڈ انڈیکس میں 181 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی، ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 430 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس 40 ہزار 850 کی سطح تک گر گیا ۔

Share this article

Leave a comment