Friday, 29 November 2024


سی پیک میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں

سی پیک میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں

ایمز ٹی وی (لاہور) وزیراعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کے دشمن اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کر کے سی پیک میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں ۔

ایوان وزیراعلٰی لاہور سے جاری بیان میں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ احتجاجی اور افراتفری کی سیاست کرنے والے دراصل ملک میں ترقی کے عمل سے خائف ہیں ۔ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے عوام کیلئے اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم اور چین کا ایک عظیم تحفہ ہے ۔ اربوں ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں خصوصاً توانائی پراجیکٹس پر دن رات کام جاری ہے ۔

ترقی اور خوشحالی کے دشمن اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کر کے سی پیک میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کی بدلتی ہوئی قسمت کے نام پر افراتفری پیدا کرنا قومی مفادات کے خلاف ہے ۔ باشعور عوام ان سیاسی عناصر کے منفی ایجنڈے کا کسی صورت حصہ نہیں بنیں گے ۔

Share this article

Leave a comment