Friday, 29 November 2024


بھارت کا ایک اور جھوٹا دعویٰ

بھارت کا ایک اور جھوٹا دعویٰ

ایمز ٹی وی (راول پنڈی) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ورکنگ باﺅنڈری اور کنٹرول لائن پر شکر گڑھ سیکٹر میں پاک فوج یا رینجرز کے اہلکار کو نشانہ بنانے کے بھارتی دعویٰ قطعی جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترجمان پاک فوج نے ورکنگ باﺅنڈری اور کنٹرول لائن پر شکر گڑھ سیکٹر کے مقام پے پاک افواج یا رینجرز کے اہلکار کو نشانہ بنانے کے بھارتی دعوے کو قطعی طور پر جھوٹ قرار دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل آصف سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کو کنٹرول لائن یا ورکنگ باﺅنڈری پر فائرنگ سے پاک فوج یا رینجرز کے کسی اہلکار کو نشانہ بنانے یا ہلاک کرنے کا بھارتی دعویٰ بالکل جھوٹ ہے۔

بھارت کی طرف سے شکرگڑھ سیکٹر میں جمعہ کو ورکنگ باﺅنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری کی گئی، جس کا پاکستان رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا۔ بھارت کی فائرنگ یا گولا باری سے پاکستان کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

Share this article

Leave a comment