Friday, 29 November 2024


دھرنے والوں کو عدالت کے فیصلوں کا انتظار کرنا چاہیے،وزیراعظم

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے پارٹی کے اہم ارکان سے ملاقات کی ہے۔

حکومت نے دھرنے کے شرکاءسے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ریاست کسی کے سامنے بے بس نہیں بنے گی۔ پانامہ کا معاملہ عدالت میں ہے ۔ انہیں انتظار کرنا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پانامہ کا معاملہ عدالت میں ہے۔ دھرنے والوں کو عدالت کے فیصلوں کا انتظار کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق ریاست کسی کے سامنے بے بس نہیں ہے۔ چند لوگ سڑکوں پر آکر منتخب حکومت کو گرانے میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ وزیراعظم نواز شریف بغیر پروٹوکول معروف صنعت کار چوہدری منیر کے گھر گئے جہاں وزیراعطم کی نواسی مہرالنساءاور چوہدری راحیل منیر نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے چوہدری منیر اور ان کے اہلخانہ کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔

وزیراعطم نواز شریف 12:50 پر چوہدری منیر کی رہائش گاہ پہنچے اور دو گھنٹے سے زائد قیام کے بعد 3:12 منٹ پر اپنی رہائش گاہ جاتی عمرہ روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم نجی مصروفیات کے سلسلے میں چوہدری منیر کی رہائش گاہ گئے تھے تاہم وہاں موجودہ سیاسی صورتحال پر عزیز و اقارب سے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

Share this article

Leave a comment