Friday, 29 November 2024


مسلم لیگ ن کے دفتر پر فائرنگ

ایمز ٹی وی (لاہور) پولیس نےاسلام پورہ کےعلاقے میں مسلم لیگ ن کے دفتر پر فائرنگ میں ملوث2افراد کو گرفتار کر لیا،ملزموں کی فائرنگ سے دفتر کے شیشےٹوٹ گئےتھے۔

پولیس کےمطابق کاشف اورعثمان وارث گزشتہ رات موٹر سائیکل پرآئے اور اسلام پورہ میں مسلم لیگ ن کےدفترپر فائرنگ کرکے فرار ہو گئے،پولیس نے چھاپا مار کر دونوں ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

فائرنگ سےدفتر کے شیشے ٹوٹ گئےتھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے

Share this article

Leave a comment