Friday, 29 November 2024


بھارتی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری


ایمز ٹی وی(سیالکوٹ) بھارتی فورسز کی جانب سے ورکنگ باﺅنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی جاری ہے ،

رات گئے بھارتی فورسز نے چارواہ اور سجیت گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس سے بچی سمیت 2افراد شہید ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے رات گئے ورکنگ باﺅنڈری پر شہری علاقوں کو نشانہ بنایا اور کئی گھنٹوں تک بلا اشتعال فائرنگ کی جاتی رہی ، بھارتی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سےایک بچی سمیت دو افراد شہید ہو گئے جبکہ 7زخمی ہیں جنہیں سی ایم ایچ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے ۔دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ رات بھر جاری رہا ۔


آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے ہر پل ، پوکھلیاں اور چار واہ سیکٹر پر فائرنگ کی جبکہ گاﺅں جنگوڑو میں فائرنگ سے سات افراد زخمی ہوئے تاہم پاک رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس سے بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں ۔شہید ہونے والوں میں لطیف اور ڈیڑھ سالہ حانیہ شامل ہیں

Share this article

Leave a comment