Friday, 29 November 2024


فٹ بال لیجنڈ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

ایمزٹی وی(کھیل) فٹ بال لیجنڈ برازیل کے کارلس البرٹو دل کا دورہ پڑنے سے دنیا چھوڑ گئے،1970 میں کپتانی کرتے ہوئے شاندار گول کرکے برازیل کو میکسیکو میں منعقدہ ورلڈکپ میں فتح دلائی تھی ،ان کی عمر 72سال تھی۔

تفصیلات کے مطابق کارلس البرٹو نے اپنے کیریئر کا آغاز 19سال کی عمر میں ریو ڈی جنیرو کے کلب فلومینیز سے کیا تھا۔وہ متعدد امریکی فٹبال کلبوں سے بھی کھیلے اور بحیثیت کھلاڑی ریٹائرمنٹ کے بعد متعدد کلبوں کے کوچ بھی رہے،انھوں نے آخری ذمے داری برازیل کے ایک ٹی وی چینل کے لیے بحیثیت کمینٹیٹر انجام دی۔1970 میں برازیل نے اٹلی کو چار ایک سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور چوتھا گول کارلس البرٹو نے ہی کیا تھا۔فٹ بال لیجنڈز پیلے اور فرانز بیکینبور نے اس ناگہانی موت پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

1970کا ورلڈ کپ کی خاص بات یہ تھی کہ یہ پہلی بار ورلڈ کپ یورپ اور جنوبی امریکہ سے باہر شمالی امریکا کے ملک میکسیکو میں منعقد ہواتھا جبکہ برازیل تیسری بار ورلڈ کپ کا فاتح بنا تھا۔

Share this article

Leave a comment