Thursday, 28 November 2024


ویمن کرکٹ ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ مکمل

ایمزٹی وی(کھیل) دورہ نیوزی لینڈ سے قبل پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا ۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے پانچ ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے دو نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے ۔ دورے سے قبل ویمن کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئےگئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فٹنس لیول میں کوئی غیر معمولی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کی کپتان بسمہ معروف نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ بسمہ معروف اسی فیصد فٹنس کے ساتھ سب سے فٹ کھلاڑی قرار پائیں ۔

ون ڈے کپتان ثنا میر فٹنس ٹیسٹ میں متاثر کن نہ رہیں ۔ ان کے فٹنس لیول میں کمی آئی ہے۔ ایک حلقے کی جانب سے ثنا میر کو ون ڈے کی کپتانی سے بھی الگ کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ فیصلہ چیئرمین پی سی بی کو کرنا ہے ۔

کرکٹر عالیہ ریاض اور جویریہ ودود بھی فٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ سدرا امین اور مرینہ اقبال فٹنس لیول حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

Share this article

Leave a comment