Saturday, 30 November 2024


شراب خانوں کے تمام لائسنس منسوخ ،سندھ ہائیکورٹ

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ ہائیکورٹ نے آج شام تک تمام شراب خانے بند کرانے کا حکم دیدیا ۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ کی سربراہی میں قائم2 رکنی بینچ نے سندھ میں غیر قانونی شراب خانوں کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی ۔

کمرہ عدالت میں بشپ کراچی ، ہندو او ر سکھ رہنما بھی موجود تھے ۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعدڈی جی ایکسائز اور آئی جی سندھ کو حکم دیا کہ شراب خانوں کے تمام لائسنس آج شام تک منسوخ ہو جانے چاہئیں اور نئے لائسنس کیلئے ضابطہ اخلاق بنایا جائے ۔

سماعت کے دوران بشپ کراچی ، ہندو اور سکھ رہنماﺅں نے موقف اپنایا کہ کوئی مذہب بھ ی شراب نوشی کی اجازت نہیں دیتا جس کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا ۔

عدالتی فیصلے پرکمرہ عدالت تالیوں سے گونج اٹھا اور سائلین نے فیصلے پر مسرت کا اظہار کیا ۔

Share this article

Leave a comment