Saturday, 30 November 2024


بھارتی ہائی کمیشن کے افسر کو پاکستان چھوڑنے کا حکم

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) پاکستان نے بھارت کے سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ شخص قرار دیتے ہوئے 48 گھنٹے کے اندر خاندان سمیت پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے کو دفتر خارجہ طلب کر کے، بھارت سفارت کار سُرجیت سنگھ کو ناپسندیدہ شخص قرار دیئے جانے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

سیکریٹری خارجہ نے بھارتی سفارتی اہلکار کی سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرجیت سنگھ کی سرگرمیاں ویانا کنونشن اور سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہیں۔

بھارتی ہائی کمشنر سے کہا گیا کہ وہ سرجیت سنگھ اور ان کے خاندان کے 29 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کے حوالے سے فوری طور پر ضروری انتظامات کریں۔

Share this article

Leave a comment