Friday, 29 November 2024


پی ٹی آئی کے کارکنان پر پولیس کا لاٹھی چارج اورگرفتاریوں

ایمز ٹی وی(کراچی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوری عمل کو روکنے کی سختی سے مذمت کرتی ہے ، حکومت کا کام امن قائم کرنا ہے نہ کہ سیاسی پروگرام کو خراب کرنا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنان پر پولیس کے لاٹھی چارج گرفتاریوں اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اراکین کو برداشت سے کام لینا ہوگا، تشدد کا عمل صرف حکومت کے خوف زدہ ہونے کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری عمل روکنے کی سختی سے مذمت کرتی ہے جبکہ پولیس کا کام امن قائم کرنا ہے، سیاسی جماعتوں کے پروگرام کو خراب کرنا جمہوریت کے منافی عمل ہے۔


یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن پر دھاوا بول کر لاٹھی چارج کیا اور کئی کارکنان کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔


اس موقع پر شاہ محمود قریشی اور اسد عمر پولیس کا محاصرہ توڑ کربنی گالہ پہنچ گئے، جہاں عمران خان نے پریس کانفرنس میں گرفتاریوں کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کیا ہے

Share this article

Leave a comment