Saturday, 30 November 2024


پرویز رشید کی برطرفی صرف ایک دھوکا ہے،ڈاکٹر طاہرالقادری

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) قومی سلامتی سے متعلق خبر لیک ہونے کے معاملہ پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی برطرفی سے متعلق بلاول بھٹو زرداری، ڈاکٹر طاہرالقادری اور مولا بخش چانڈیو نے اسے دکھاوا اور دھوکا قراردیا، ان کا کہنا ہے


ہم قربانی کا بکرا یا مصنوعی قربانی ہر گزقبول نہیں کریں ہم احتساب چاہتے ہیں، پروانوں کی قربانی سے کام نہیں چلے گا۔ پکی قربانی دینا ہوگی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم قربانی کا بکرا یا مصنوعی قربانی ہر گزقبول نہیں کریں ہم احتساب چاہتے ہیں۔


حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو برطرف کیے جانے کے فیصلے کو پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے اسے دھوکا اوردکھاوا قرار دیا ہے

انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہو گا ،چند ماہ بعد انہیں آب زم زم سے نہلا کر وزارت پر بحال کر دیا جائے گا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اس سے قبل رانا ثناء اللہ کو بھی ماڈل ٹاؤن کیس میں وزارت سے ہٹانے کا ڈرامہ کیا گیا تھا، اس کے علاوہ مشاہد اللہ کو بھی فوج کے
خلاف سازشی انٹرویو پروزارت سے ہٹایا گیا۔ اس کے بعد ہوا کیا؟ سب کے سامنے ہے۔


دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیراطلاعات مولا بخش چانڈیو نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اقتدرار بچانے کے لیے پروانوں کی قربانی دینا شروع کردی ہے۔


پروانوں کی قربانی سے کام نہیں چلے گا۔ پکی قربانی دینا ہوگی۔ جبکہ عمران خان نے کہا کہ کرپٹ وزیراعظم سب سے بڑا سیکورٹی رسک بن چکا ہے۔ قوم چھوٹی چھوٹی قربانیاں نہیں چاہتی، شاہی خاندان سےنجات چاہتی ہے

Share this article

Leave a comment