Friday, 29 November 2024


مہنگائی کے کالےبادل عوام پرپھر سے برس پڑے

ایمز ٹی وی (تجارت) ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران چینی ، انڈوں ، دالوں ، آلو ، چکن ، ادرک سمیت 8 اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا جبکہ مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح میں 11 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

پاکستان بیورو شماریاں کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں چینی دو روپے ، ادرک دو روپے ، دال چنا آٹھ روپے ، دال مونگ پچاس روپے ، ٹماٹر دو روپے ، آٹا ایک روپے ، انڈے سات روپے فی درجن ، ایل پی جی سلنڈر تین روپے مہنگا ہوا جبکہ کیلے سات روپے ، پیاز ایک روپے ، گڑ ایک روپے ، دال مونگ انیس پیسے سستی ہوئی ۔

اس عرصہ کے دوران 132 اشیا کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہں کیا گیا ، آٹھ ہزار تک کمانے والوں کیلئے افراط زر 0٫15 ، آٹھ سے بارہ ہزار کمانے والوں کیلئے 0٫13 ، بارہ سے اٹھارہ ہزار تک کیلئے 12 فیصد ، اٹھارہ سے پینتیس ہزار کیلئے گیارہ فیصد ،اور پینتیس ہزار سے زائد کیلئے 9 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔ ملک میں مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

Share this article

Leave a comment