Friday, 29 November 2024


ہیپاٹائٹس نےوبائی صورت اختیارکرلی

 

ایمز ٹی وی (صحت) خیرپور کے مختلف دیہات میں ہیپاٹائٹس بی کی خطرناک وبائی بیماری پھیل گئی ایک ہفتے کے دوران 10افراد جانبحق ہو گئے کئی افراد بستر مرگ پر داخل متاثر دیہات میں ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ۔

تفصیلا ت کے مطابق خیرپور کے مختلف دیہات میں ہیپاٹائٹس بی کی خطرناک و بائی بیماری پھیل گئی ہے ایک ہفتے کے دوران 10افراد ہیپاٹائٹس بی میں مبتلا ہو کر جانبحق ہو چکے ہیں جبکہ کئی افراد بستر مرگ پر داخل ہیں جن دیہات میں وبائی بیماری پھیل ہے ان میں گوٹھ امین میتلو ،گوٹھ کانہر،گوٹھ ،کھوہ ولی محمد ، گوٹھ قادن میتلو،گوٹھ بھلے ڈنو میتلو،گوٹھ وریو میتلو،گوٹھ منگنہار اور دیگر دیہات شامل ہیں جبکہ وبائی بیماری میں مبتلا جانبحق ہو نے والوں میں فیض محمد میتلو،علی گوہر کانہر،شمن علی،ظہیر احمد،سکندر علی منگنہار،رمضان میتلو اور دو خواتین سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

علاقے کے سماجی رہنماؤں عبداللہ شر،عنایت اللہ ناریجو،سید ابوبکر شاہ،امان اللہ میتلو اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ علاقے کے کئی افراد جن میں نوجوان اور خواتین شامل ہیں وہ ہیپاٹائٹس بی کی وبائی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں جو بستر مرگ پر پڑے ہوئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہیپاٹائٹس بی پر کنٹرول کر نے کے لیے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر متاثر دیہات میں بھیجی جائیں۔

 

Share this article

Leave a comment