Friday, 29 November 2024


آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنی جدوجہد کرنا چاہتے ہیں

ایمز ٹی وی(پشاور) ضلعی ناظم پشاور عاصم خان نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث ان کا کارکن انعام اللہ جاں بحق ہو گیا ہے۔ سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بعد کارکن انعام اللہ کے قتل کا پرچہ کاٹیں گے۔

شیریں مزاری کے بعد تحریک انصاف کی دوسری معروف ترین رہنماءکو گرفتار کر لیا گیا


تحریک انصاف کے 2 نومبر کے دھرنے کے اعلان کے باعث پولیس کی جانب سے مختلف شہروں کریک ڈاﺅن جاری ہے اور مختلف جگہوں پر اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کو بھی روکا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ان کارکنوں کو روکنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ، ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ضلعی ناظم پشاور عاصم خان کے مطابق آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث ان کا کارکن عاصم خان جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بعد کارکن انعام اللہ کے قتل کا پراچہ کاٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پورے ملک کو لاک ڈاﺅن کر دیا ہے لیکن کس قانون کے تحت سڑکیں بند کی گئی ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنی جدوجہد کرنا چاہتے ہیں، چیئرمین جو بھی فیصلہ کریں گے وہ منظور ہو گا، وہ دوبارہ بلائیں گے تو ہم جائیں گے

Share this article

Leave a comment