Saturday, 30 November 2024


ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد


ایمز ٹی وی(کراچی ) ایم کیو ایم پاکستان نے دو نومبر کے پی ٹی آئی احتجاج پر اپنی پوزیشن کو غیر جانبدار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے اقدام سے ملک عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے۔


ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کراچی میں کیا گیا۔ جس میں نئی رابطہ کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکیٹیو کمیٹی کا انتخاب کیا گیا۔

اسلام آباد کی موجودہ صورت حال پرڈاکٹر فارو ق ستار نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے غلط اقدام سے ملک عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو پر امن احتجاج کا حق دینا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تمام فریقین ہوش مندی کا مظاہرہ کریں، دو نومبر کو تحریک انصاف کے دھرنے کی حمایت یا اس میں شرکت کے سوال پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم غیر جانب دار فریق بن کر سیاسی تماشا دیکھے گی۔

واضح رہے کہ کراچی میں فائرنگ کے واقعے پر ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی و صوبائی حکومت سے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرانے اور سیاسی کارکنان کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ بھی کیا

Share this article

Leave a comment