Saturday, 30 November 2024


نوازشریف اب تک پرویز مشرف کے سائے سےڈرتے ہیں

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے اپنے عہدے سے قطع نظر آمریت کے خلاف جدوجہد کی اور اس میں ڈٹی رہیں جبکہ نوازشریف اب تک پرویز مشرف کے سائے سےبھی ڈرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں کیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے چیئرمین تحریک انصاف کے 2 نومبر کو اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کے فیصلے کو واپس لینے پر انہیں یو ٹرن خان قرار دیا۔

سابق صدر کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ نوازشریف اب تک پرویز مشرف کے سائے سے ڈرتے ہیں جبکہ بے نظیر بھٹو نے اپنی پوری زندگی آمریت کے خلاف جدو جہد کرتے ہوئے گزاری۔

دوسری جانب عمران خان کے 2 نومبر کے فیصلے کو واپس لینے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، اس دوران پی پی کی اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی۔ ملاقات میں سیاسی منظر نامے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور عمران خان کے فیصلے پر رہنماؤں کی رائے بھی لی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’’پرامن دھرنا جمہوریت حق ہے مگر نوازشریف گورمنٹ کی خصوصیت ہے کہ وہ ایسے لوگوں پر تشدد کرتے ہیں،۔ انہوں نے مزید کہا کہ آمر کی پیدوار اور دہشت گردوں سے ہمدردیاں رکھنے والے حکمران پر امن دھرنے کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔

 
 

 

Share this article

Leave a comment