ایمز ٹی وی ( لبنان )لبنانی پارلیمان نے میشل عون کو نیا صدر منتخب کر لیا، انتخاب کے بعد اپنے خطاب میں عون نے کہا کہ وہ لبنان کو ہمسایہ ملک شام میں جاری خانہ جنگی کے اثرات سے بچائیں گے۔
دوسری جانب میشل عون کے صدر بننے پر امریکا نے ʼنیم دلانہ خیر مقدم کیا ہےجبکہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے نئے لبنانی صدر کے لئے حزب اللہ کی جانب سے ملنے والی حمایت پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہاہےکہ امریکی انتظامیہ صدر میشل عون سے معاملہ کرنے کا فیصلہ ان کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات اور فیصلوں کی روشنی میں اٹھائے گی ۔
گزشتہ دو برس سے لبنانی قانون ساز صدر کے انتخاب میں ناکام تھے۔ یہ بات اہم ہے کہ میشل عون کو حزب اللہ کی حمایت بھی حاصل ہے
لبنان کا نیا صدرکون منتخب ہوا؟
- 02/11/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1246 K2_VIEWS
Leave a comment