Saturday, 30 November 2024


کابل میں امن عمل کی حمایت کرتے رہیں گے، جان کربی

ایمز ٹی وی(واشنگٹن)امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ انصاف کی عالمی عدالت افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کرے گی

تاہم ترجمان جان کربی کہتے ہیں امریکی فوج کسی کو بھی جواب دہ نہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق واشگٹن بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گلبدین حکمت یار ہو یا اور کوئی افغان شہری افغان قیادت میں کابل میں امن عمل کی حمایت کرتے رہیں گے۔


ایک سوال پر کہ انصاف کی عالمی عدالت افغانستان میں امریکی فوج سمیت اتحادی افواج اور عسکریت پسندوں کے جنگی جرائم کی تحقیقات کرے گی تو امریکی فوج کا کیا موقف ہوگا۔ جان کربی نے کہا کہ امریکا کا قومی انصاف کا عمل شفاف ہے۔ فوج بھی ایک طریقہ کار پر عمل کرتی ہے اور امریکی فوج کا افغان آپریشن بھی شفاف ہے لیکن امریکی فوج کسی کو جوابدہ نہیں ہوگی۔

Share this article

Leave a comment