Saturday, 30 November 2024


دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،مراد علی شاہ

ایمز ٹی وی(کراچی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز نے کامیاب آپریشن کرکے کراچی کا امن بحال کیا،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج آئی جی سندھ پولیس اور ہوم سیکریٹری کے ہمراہ رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا اور کانفرنس روم میں سندھ میں کیے گئے آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں امن وامان بحال کرنے میں رینجرزکی کوششیں قابل ستائش ہیں،رینجرز آپریشن کے باعث کراچی کی رونقیں بحال ہوئیں اور عوام نے سُکھ کا سانس لیا۔

وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی اور صوبے کی تعمیر و ترقی کے لیے امن و امان کا قیام اولین ضرورت ہے جس کے لیے رینجرز کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا تا کہ عوام کو آپریشن کے دور رس اور پائیدار فوائد مل سکیں

Share this article

Leave a comment