Thursday, 28 November 2024


پابندی کے باوجود علی ظفر کو بھارتی فلم میں شامل کرلیا گیا

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بھارتی فلموں میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی ہے لیکن بالی ووڈ میں یہ افواہ گرم ہے کہ شاہ رخ خان اورعالیہ بھٹ کی ڈیئر زندگی میں علی ظفر بدستور شامل ہیں۔ ایک وقت تھا جب بالی ووڈ میں پاکستانی گلوکاراوراداکار علی ظفر کے بڑے چرچے تھے انہیں ان کی شخصیت، خوش لباسی، اداکاری اور گلوکاری پردھڑا دھڑ ایوارڈ مل رہے تھے، ان ہی کے بعد کئی پاکستانی فنکاروں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا لیکن پھرایک وقت ایسا آیا کہ پاکستانی فنکاروں کے لئے بھارتی فلم نگری کے دروازے بند ہوگئے، فواد خان کی فلم “اے دل ہے مشکل” توبڑی مشکل سے ریلیز ہوئی لیکن علی ظفر کے لیے اچھی خبرہے کہ وہ شاہ رخ خان اورعالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’’ڈئیرزندگی‘‘ میں بدستور شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیئرزندگی کے ٹائٹل سونگ کی عکسبندی میں علی ظفر کے بجائےعالیہ بھٹ کے ساتھ طاہرراج بھاسن کو شامل کیا گیا ہے جس کے بعد یہ افواہیں پھیل گئی تھیں کہ علی ظفر کے بجائے اب یہ کردار طاہر کریں گے لیکن فلم کے پروڈکشن ہاؤس کا کہنا ہے کہ جس گانے کی عکسبندی کی گئی ہے وہ دراصل فلم کی تشہیر کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ دوسری جانب فلم کی ہدایت کارہ گوری شندے نے بھی علی ظفر کے فلم میں ہونے یا نا ہونے سے متعلق کسی بھی قسم کی بات کرنے سے معزرت کرلی ہے۔ جس کے بعد یہ افواہیں پھیل گئی ہیں کہ علی ظفر ہی اس فلم کا حصہ ہوں گے۔

Share this article

Leave a comment