ایمزٹی وی (سیاسی) پولیٹیکل ایجنٹ خیبرایجنسی شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ پشاور حملے کا ملزم کمانڈر صدام فورسز کے حملے میں مارا گیا ہے۔ کمانڈر صدام متعد حملوں اور دیگر واردات میں فورسز کو مطلوب تھا۔ خیبر ہاوس پشاور میں پولٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پشاور اسکول حملے کا ملزم کمانڈر صدام فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہوگیا ہے۔ ہلاک کمانڈر صدام کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔ صدام گزشتہ روز جمرود میں ہلاک ہوا۔ کمانڈر کے 6 ساتھیوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ہلاک کمانڈر پولیو ٹیم اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ ہلاک کمانڈر صدام دہشت گروں کا سہولت کار تھا ۔
آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے کا ملزم فورسزکی کارروائی میں ہلاک
- 26/12/2014
- K2_CATEGORY خیبر پختونخواہ
- 1692 K2_VIEWS
Leave a comment