Friday, 29 November 2024


شربت گلہ کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں

 


ایمزٹی وی(پشاور)  پشاور کی خصوصی عدالت نے جعلی شناختی کارڈ بنوانے کے جرم میں گرفتار افغان خاتون شربت گلہ کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیے ۔ عدالت نے شربت گلہ کو پندہ روز قید اور1لاکھ 10ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شربت گلہ کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں شربت گلہ نے جعلی شناختی کارڈ بنوانے کا اعتراف بھی کیا جس کے بعد عدالت نے ملزمہ کو سزا کے ساتھ ساتھ ملک بدر کرنے کا حکم دیدیا ۔

افغان سفیر عمر زخیوال کا کہنا ہے کہ شربت گلہ قانونی جنگ سے آزاد ہو گئی ہے اور امید ہے کہ وہ پیر کو افغانستان پہنچ جائے گی ۔ افغان سفیر کا مزید کہنا ہے کہ شربت گلہ کی افغان صدر سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔

یاد رہے افغان خاتون شربت گلہ کو چند روز قبل ایف آئی اے نے پشاور کے علاقے سے گرفتار کیا تھا ، ان پر غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کا الزام تھا

 

Share this article

Leave a comment