Friday, 29 November 2024


جنوبی کوریا میں امریکی میزائل شکن نظام لگانے پر چین کا اعتراض

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) شمالی کوریا کی اشتعال انگیزیوں کو روکنے کے لیے امریکا نے جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ چین نے امریکا سے کہا ہے کہ یہ خطے کی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہوگا ۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام کی تنصیب کا اعلان جنوبی کوریا میں تعینات امریکی کمانڈر ونسنٹ بروک کی جانب سے کیا گیا ہے ۔

ایک اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا میں تھاڈ اینٹی میزائل سسٹم اگلے 8 سے 10 ماہ میں نصب کیاجائےگا، یہ اقدام شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی کے جواب میں اٹھایا جارہا ہے۔

دوسری جانب چین نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ جنوبی کوریا میں میزائل نظام کی تنصیب فوری طور پر روک دے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق جمہوریہ کوریا میں امریکی میزائلوں کی تنصیب سے خطے کے ممالک کے دفاعی اور سلامتی مفادات کو نقصان پہنچے گا ۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زوردیا کہ چین اپنی قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

Share this article

Leave a comment