ایمز ٹی وی (اسلام آباد) 28 دسمبر (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سیلف لرننگ کے فروغ اور تحقیقی کام کے لئے یونیورسٹی کو علم کا سب سے بژا مرکز بنانے کے مشن سے اپنی 'مرکزی لائبریری'کو پاکستان کی سب سے منفرد اور اہم لائبریری بنانے کے کام کا آغاز کردیا ہے ¾ پہلے مرحلے میں یونیورسٹی نے اپنی لائبریری کی جدید تقاضوں کے مطابق آٹومیشن کا کام مکمل کردیا ہے اور اب اس میں موجود کتابوں ¾ رسائل و جرائد ¾ مقالے اور دیگر تمام سہولتوں تک ہرفرد کو رسائی فراہم کردی گئی ہے۔ یونیورسٹی لائبریری تک رسائی کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر وزٹ کیا جاسکتا ہے"۔ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے لائبریری کی جدید آٹومیشن کی تکمیل کے بعد لائبریری سٹاف کے لئے آٹومیشن کی دو۔روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی لائبریری کے بلڈنگ میں حسب ضرورت توسیع کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ قارئین کو بیٹھنے کی مناسب جگہ دستیاب ہو اور ان کو لائبریری میں پرسکون اور فریڈلی ماحول دستیاب ہو۔انہوں نے لائبریری میں موجود کتابوں کے ڈیٹا کو جدید سافٹ وئیر کے ذریعے آپریشنل کرنے اورکتابوں کی سرکولیشن کو ایک خود کار نظام کے تحت بنانے کا کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائبریری میں کتابوں کی خفاظت اور شناخت کے لئے ریڈیو فریکوئنسی نظام بھی لگایا جائے گا ۔ڈاکٹر صدیقی نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی کی مرکزی لائبری ملک کی واحد لائبریری ہے جس میں ایم فل ¾ ایم ایس اور ماسٹر سطح کے چاز ہزار مختلف مقالاجات کی سکین شدہ کاپیاں طلبہ و طالبات کے لئے آن لائن موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے تمام طلبہ و طالبات ان مقالاجات سے یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر مستفید ہوسکتے ہیں۔ڈاکٹر صدیقی نے کہا کہ لائبریری کے اوقات کار میں اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔ نئے اوقات کار کے مطابق اب یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری سوموار سے جمہ کے دن تک صبح 8۔بجے سے شام ساڑے چھ(6:30) بجے تک جبکہ ہفتے کے دن صبح 8۔بجے سے دن ساڑے تین (3:30)بجے تک طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ممبرز کو خدمات فراہم کررہی ہے۔ مرکزی لائبریری کے انچارج ¾ محمد عمر نے وائس چانسلر کو لائبریری میں قائرین کو پرسکون اور فریڈلی ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ قارئین کو بہترین خدمات پہنچانا ہمای ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں لائبریری کے پورے عملے کی تربیت کی گئی ہے اور انہیں ہدایت بھی کی گئی ہے کہ لائبریری آنے والے ہر طالب علم ¾ طالبہ یا فیکلٹی ممبر کا خیال رکھا جائے اور ان کو مطلوبہ معلومات میں رہنمائی فراہم کی جائے۔ عمر خان نے کہا کہ لائبریری سٹاف یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی ہدایات پرمن و عن عمل کرے گی اور طلبہ و طالبات کو بہترین خدمات فراہم کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔
اوپن یونیورسٹی نے'مرکزی لائبریری'کو ملک کی سب سے منفرد لائبریری بنانے کے کام کا آغاز کردیا
- 28/12/2014
- K2_CATEGORY صحت و ٹیکنالوجی
- 1825 K2_VIEWS
Leave a comment