ایمز ٹی وی(اسلام آباد) 28 دسمبر-وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام اور امریکا کی یونیورسٹی آف کیرولینا اور سٹی یونیورسٹی آف سائنسز کے اشتراک سے ”مارڈرن ٹرینڈ انجینئرنگ مینجمنٹ اور سائنسز“ کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس (آج)پےرسے سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی پاک چائنا سینٹر اسلام آباد میں شروع ہوگی جو 30 دسمبرتک جاری رہے گی ۔کانفرنس میں اب تک 11 ممالک نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے ۔سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل ثناءاللہ امان نے بتایا کہ کانفرنس میں امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، جرمنی، فرانس، سنگاپور، بیلجیئم، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، ملائیشیاءاور انگلینڈ نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ پاکستان سے کراچی، لاہور، حیدر آباد، بہاولپور، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان اور ایبٹ آباد نے بھی کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کی ہے اس طرح کانفرنس میں غیر ملکیوں سمیت 140 مندوبین نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، پہلی انتظامات کمیٹی، دوسری استقبالیہ جبکہ تیسری ٹیکنیکل کمیٹی پر مشتمل ہے جو انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں 8 سیشنز ہوں گے جن میں 5 ٹیکنیکل اور 3 مینجمنٹ کے موضوع پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے دو سو مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔کانفرنس کے پیٹرن چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل ہوں گے۔ چیئرمین پروفیسر عطاءاﷲ جبکہ پروگرام کے صدر سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل ثناءاﷲ امان ہوں گے۔ثناءاللہ امان نے کہا کہ سی ڈی اے پہلی مرتبہ انٹر نیشنل کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے جس میں انجیئرنگ شعبہ اور منیجمنٹ مشترکہ طور پر اپنا لاعمل طے کرینگے جس کے بعد سی ڈی اے اکیڈمی سفارشات کو حتمی شکل دے گی ۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ انٹر نیشنل کانفرنس میں چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل اور ممبر ایڈمن عامر علی احمد نے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹریننگ اکیڈمی پہلا پوسٹ گریجویٹ کورس ڈپلومہ ”کنسٹرکشن منیجمنٹ“پر پہلا کورس آئندہ سال فروری میں منعقد کر ے گا۔ جس میں سی ڈی اے کے ساتھ ساتھ مختلف یونیورسٹیزکے طلبہ بھی شرکت کرینگے ۔
امریکا کی یونیورسٹی آف کیرولینا اور سٹی یونیورسٹی آف سائنسز کے اشتراک سے ”مارڈرن ٹرینڈ انجینئرنگ مینجمنٹ اور سائنسز“ کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس
- 28/12/2014
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1620 K2_VIEWS
Leave a comment