Friday, 29 November 2024


جاپانی میئر کا کراچی چیمبر میں تاجروں سے خطاب

ایمز ٹی وی(کراچی)جاپانی میئر نے کراچی کو محفوظ، دلچسپ اور پرکشش شہر قرار دے دیا جاپان کے شہر کی بی چوکے میئر یاماموتو ماسانوری نے کہا کہ کراچی کے بارے میں منفی تاثر اور متعلقہ حکام کی طرف سے کراچی کا دورہ نہ کرنے کی ہدایات کے باوجود انہوں نے یہاں آنے کو ترجیح دی۔

جاپان کے شہر کی بی چوکے میئر یاماموتو ماسانوری نے کراچی چیمبر میں تاجروں سے خطاب میں کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے اہم شہرہے ، کراچی آنے سے قبل وہ فکرمند تھے لیکن یہاں کی مہمان نوازی اور اس شہر سے کافی مطمئن ہیں۔

یاماموتو ماسانوری نے کہاکہ اُن کے دورے کا مقصد کراچی اور کی بی چو کے درمیان اشیاء اور خدمات کے تبادلے کے لیے مواقع تلاش کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زرعی پیداوار ہونے کے علاوہ دو بڑے صنعتی زونز بھی یہاں واقع ہیں جہاں حلال خوراک تیار کرنے والی فیکٹریاں بھی موجود ہیں۔

کراچی چیمبر کے صدر شمیم احمد فرپو نے جاپان کی مدد سے کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے پر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یہ ایک قابل قدر سرمایہ کاری منصوبہ ہے جوکراچی کے مسافروں کو سہولیات فراہم کرے گا

Share this article

Leave a comment