Friday, 29 November 2024


پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت تجارتی سرگرمیوں کا آغاز

ایمز ٹی وی(ایبٹ آباد) پاک چین راہداری منصوبہ سی پیک کا تجارتی سامان تیسرے روز بھی درجنوں کنٹینرز میں ایبٹ آباد سے گوادر کیلئے سخت ترین سیکورٹی میں روانہ کر دیا گیا۔

پاک چین راہداری منصوبہ سی پیک کے تحت تجارتی سامان کی ترسیل جاری ہے، چینی شہریوں نے ڈرائیوروں کو ہاتھ ہلا کر خیر سگالی کا اظہار کیا۔

پاک فوج اورپولیس کی سخت ترین سیکورٹی میں چینی اور پاکستانی کنٹینرز کا قافلہ ایبٹ آباد سے گزرا تو شہریوں نے ان کا پر جوش استقبال کیا، تجارتی سامان خنجراب سے لوڈ کیا گیا تھا جو گوادر تک اگلے چند روز تک پہنچایا جائے گا۔

جسے بحری جہاز کے ذریعے دنیاکے دیگر ممالک کی منڈیوں تک پہنچایا جائے گا۔

اس سے قبل بھی چین سے لایا گیا تجارتی سامان ایبٹ آباد سے پاک فوج اور پولیس کی سخت ترین سیکورٹی میں گوادر کیلئے روانہ کیاگیا تھا۔

یاد رہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت 4 روز قبل پہلا تجارتی قافلہ چین سے پاکستان پہنچا، ہنزہ کے گاؤں کے سوست میں مختلف سامان سے لدے ہوئے لگ بھگ سو کنٹینرز پہنچے تھے۔

افتتاحی تقریب کا انقعاد سوست پورٹ پر ہوا، سوست کراکرم ہائی وے میں پاکستان کا آخری قصبہ ہے، کسٹم کلیئرنس کے بعد پینتالیس کنٹینرز کو گوادر پورٹ کیلئے روانہ کر دیا گیا تھا

Share this article

Leave a comment