ایمز ٹی وی ( عراق )عراق کے 2 شہروں میں ایمبولینسوں کے ذریعے کیے جانے والے دھماکوں کے نتیجے میں25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک دھماکا تکریت، جبکہ دوسرا سمارا شہر میں ہوا، جہاں زائرین کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ داعش نے دونوں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ پہلا دھماکہ موصل سے 200 کلومیٹر دور جنوب میں واقع شہر تکریت میں ہوا۔ ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری ایمبولینس کو ایک چیک پوسٹ پر کھڑی گاڑیوں کے درمیان لا کر دھماکے سے اڑا دیا۔ سمارا میں بھی اسی طرح دھماکہ خیز مواد سے بھری ایمبولینس کو العسکری مسجد کی کار پارکنگ میں دھماکے سے اڑایا گیا۔ پارکنگ زائرین کے لیے مختص تھی، جبکہ ہلاک ہونے والوں میں ایرانی شہری بھی شامل ہیں
عراق میں داعش کا خودکش حملہ ،25افراد جاں بحق
- 07/11/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1102 K2_VIEWS
Leave a comment