Friday, 29 November 2024


زندہ طالبہ کو مردہ قراردینے کامعمہ غفلت کا شکار

 

ایمز ٹی وی(تعلیم/راولپنڈی) بے نظیر بھٹو ہسپتال میں زندہ طالبہ کو مردہ قرار دینے کی انکوائری تاحال مکمل نہ ہوسکی۔

ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے ڈیوٹی ڈاکٹروں کو بے گناہ قراردے دیاگیا۔معلوم ہواہے کہ بے نظیر ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج بی کام کی زندہ طالبہ حفصہ کو مردہ قراردئیے جانے کے واقعہ کی شکایت پر سیکرٹری صحت پنجاب نے 3اکتوبرکو انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے 48گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی تھی ۔

جو تاحال مکمل نہ ہوسکی جس پر ہسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ انکوائری کیلئے مریضہ کے لواحقین ابھی تک کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے ۔

جس کے باعث انکوائری مکمل نہیں ہوئی جبکہ اپنے طور پر جو انکوائری کی گئی ہے اس میں ڈاکٹروں کی کوئی غفلت سامنے نہیں آئ۔ بینظیر ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے ڈیوٹی ڈاکٹروں کو بے گناہ قراردے دیاگیا

واضح رہے کہ اس کے علاوہ روڈحادثہ کے زخمی نوجوان ولید کو انتہائی نگہداشت وارڈ جبکہ 19 سالہ آمنہ کو شعبہ گائنی میں ڈیوٹی ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث فوت ہوجانے کے الزامات کی الگ الگ انکوائری میں بھی ڈیوٹی ڈاکٹروں کی غفلت ثابت نہیں ہوسکی۔

 
 

 

Share this article

Leave a comment