Friday, 29 November 2024


ہیلری کلنٹن آبدیدہ اور اقتدار کی منتقلی کی حمایت

ایمز ٹی وی(نیویارک) امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی شکست خوردہ امیدوار ہیلری کلنٹن نے الیکشن کے نتائج تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔


نیویارک میں اپنے کارکنان اور انتخابی رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے نومنتخب صدرکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدارتی الیکشن ہارنے پر افسوس ہے ہم نے سخت محنت کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے تاہم اپنی جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار ہونا ہی بڑی بات ہے اور اب امریکا کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن نے ثابت کیا کہ امریکی عوام ہمارے تصور سے زیادہ اندرونی طور پر بہت منقسم ہیں، ہم امریکی قوم کو تقسیم نہیں کرنا چاہتے، جانتی ہوں کہ میری طرح اور بہت سے لوگ بھی شکست پر دکھی ہیں لیکن ہماری انتخابی مہم کسی ایک شخص کے لئے نہیں بلکہ مستقبل کے لئے ہے۔


اپنے خطاب کے دوران ہیلری کلنٹن آبدیدہ ہوگئیں لیکن انہوں نے خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمیں امریکی اقدار کی حفاظت کرنا ہوگی، ہماری جمہوری اقدار پر امن طور پر اقتدار کی منتقلی کی حمایت کرتی ہے، امریکا کے لئے خدمات پراوباما اورمشل اوباما کوخراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ تمام امریکیوں کے لئے کامیاب صدر ثابت ہوں گے اور ہمیں انہیں کھلے دماغ کے ساتھ لیڈر بننے کا موقع دینا چاہیئے۔

Share this article

Leave a comment