Friday, 29 November 2024


ایبولاوائرس اب تک  8 ہزار لوگوں کی جانیں لے چکا ہے

ایمزٹی وی (صحت)  عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ ایبولا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ڈبلیوایچ او کے  مطابق  وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شمالی افریقی ملک لائبریا، گنی اور سرا لیون شامل ہیں جہاں  اس وائرس کے ہاتھوں سب سے زیادہ افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ مجموعی طور پر 20 ہزار کے قریب افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔

ایبولا وائرس رواں برس مغربی افریقا کے ممالک میں سامنے آیا  جس نے دیکھتے ہی دیکھتے  سیرا لیون، گنی اور لائبریا کے بعد نائیجیریا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا  جب کہ اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عالمی سطح پر سر توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ایبولا کو دنیا کی خطرناک ترین بیماریوں میں سے ایک تصور کیا جا تا ہے اور یہ  وائرس چند ہی روز  میں متاثرہ شخص کی جان لے لیتا ہے۔

Share this article

Leave a comment