ایمز ٹی وی(کشمیر ) 12 سالہ نسرین نےکشمیر کے علاقےمیں موجودپاکستان اور بھارت کی عارضی سرحد(لائن آف کنٹرول) کوغلطی سے عبور کیا تھا اِس لڑکی کوچکوٹھی کے مقام پر بھارت کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ پاک فوج کے ترجمان عاصم باجواہ نے پیر کی شب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ 12 سالہ نسرین کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا ۔ذرائع ابلاغ کہ مطابق نسرین نے 24 دسمبر کو حاجی پیر سیکٹر میں غلطی سے داخل ہوئی تھی جسے بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
غلطی سے سرحد عبور کرنے والی لڑکی کو خیر سگالی کے جذبے کہ تحت بھارت کے حوالے کردیا گیا
- 30/12/2014
- K2_CATEGORY آزاد کشمیر
- 1855 K2_VIEWS
Leave a comment