Saturday, 30 November 2024


ڈاکٹر عشرت العباد پاکستان سے دبئی چلے گئے

ایمز ٹی وی(کراچی) نئے گورنر کے حلف اٹھانے سے قبل ہی ڈاکٹر عشرت العباد پاکستان سے دبئی چلے گئے ۔

روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ خواہش ہے کہ کراچی کاامن برقرار اورعوام خوشحال رہے ، چودہ سال گورنر ہاؤس میں قیام رہا، عوام سےبہت پیار ملا اور اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو وہ معذرت چاہتےہیں۔

یادرہے کہ نومنتخب گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

Share this article

Leave a comment