Thursday, 28 November 2024


قومی ہاکی ٹیم کو وزیر اعظم نے 4 جنوری کو ملاقات کیلئے مدعو کر لیا

ایمزٹی وی (کھیل)  پی ایچ ایف کو حکومت کی جانب سے ایک دعوت نامہ موصول ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کھلاڑیوں اور فیڈریشن حکام سے 4 جنوری کو وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

جبکہ قومی ہاکی ٹیم نے20 برس بعد چیمپئنز ٹرافی کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی تاہم فائنل میں قومی ٹیم کو جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، شاندار کارکردگی کے بعد تاحال وفاقی حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کی پذیرائی نہیں ہو سکی جس سے وہ سخت دلبرداشتہ ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے50 کروڑ روپے سالانہ گرانٹ کی سمری بھی تمام ضروری کارروائی کے بعد وزیر اعظم ہاؤس میں موجود ہے، مگر ناگزیر وجوہات کی بنا پرعملدر آمد نہیں ہورہا جس کے باعث پی ایچ ایف شدید مالی بحران کا شکار ہے۔

Share this article

Leave a comment