Friday, 29 November 2024


بھارتی فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلمیں نمائش کیلئے نامزد

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاک بھارت کشیدگی کے باوجود 3 پاکستانی فلمیں بھارت کے چھٹے سالانہ جے پور فلم فیسٹول میں نمائش کے لیے نامزد ہوگئی ہیں جن میں ’’ماہ میر‘‘ سمیت ڈاکو منٹری فلم ’’ہیل بول‘‘ اور شارٹ فلم ’’لٹل ریڈ روزز‘‘ بھی شامل ہےپاک بھارت کشید گی کے باوجود تین پاکستانی فلمیں بھارت کے چھٹے سالانہ جے پور فلم فیسٹول میں نمائش کے لیے نامزد ہوگئی ہیں جن میں ہدایت کار انجم شہزاد کی فلم ’’ماہ میر‘‘، مبین انصاری کی ڈاکومنٹری فلم ’’ہیل ہول‘‘ اور عاصم عباسی کی شارٹ فلم ’’لٹل ریڈ روزز‘‘ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی اور ہندو انتہاء پسندوں کی دھمکیوں کے بعد فلم انڈسٹری کو سب سے زیادہ نقصان ہوا جس کے باعث کئی پاکستانی فنکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی موصول ہوئیں اور وہ وطن واپس آنے پر مجبور ہوئے۔

بھارتی ہندو انتہاء پسندوں اور جنگی جنون میں مبتلا ملک کی جارحیت سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور ہدایتکاروں کو سنگین مسائل کا سامنا رہا جبکہ کئی معروف بالی ووڈ اداکاروں نے اس عمل پر تشیویش کا اظہار بھی کیا۔

وہ بھارتی فلمیں جن میں پاکستانی فنکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اُن کے ہدایتکاروں کو بے جے پی کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں بعد ازاں غنڈہ ٹیکس لگا کر فلم ریلیز کرنے کی مشروط اجازت بھی دی گئی۔

ماہ میر کی نامزدگی سے متعلق انجم شہزاد نے کہا کہ فلم”ماہ میر“ کی بھارت کے جے پور فلم فیسٹول میں نمائش کے لیے نامزد ہونے کی انتہائی خوشی ہے جس مقصد کے تحت فلم بنائی تھی وہ پورا ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں تخیلاتِ میر لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی تھی اور ایک اچھی فلم بنانے کا ارادہ کیا تھا، فلم کی آسکر نامزدگی اور اب بھارت کے نمایاں ساکھ رکھنے والے ایوارڈز میں فلم کی نامزدگی دلی طمانیت کا احساس دے رہی ہے۔

Share this article

Leave a comment