ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق شنگھائی کے ہوانگ پو ڈسٹرکٹ میں واقع چین یی سکوائر میں لوگ سال ِنو کی تقریب منا رہے تھے کہ وہاں بھگدڑ مچ گئی جس میں ۳۵ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ۴۰ سے ذائد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔موقع پر پہنچنے والے امدادی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں کئی طلبہ بھی شامل ہیں۔مدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر شنگھائی جنرل ہسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ بھگدڑ مچنے کی وجوہات کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہےتاہم خبر رساں ادارے روئٹرز نے چین کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ بھگدڑ اس وقت شروع ہوئی جب ہجوم میں شامل افراد نے ایک عمارت سے پھینکے جانے والے نقلی کرنسی نوٹ جمع کرنے کی کوشش کی۔رواں ماہ چینی حکام نے سالِ نو کی عوامی تقریبات میں لوگوں کے ہجوم کو قابو میں رکھنے اور ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
چین :سالِ نو کے جشن میں بھگدڑ ۳۵ افراد ہلاک ،درجنوں زخمی
- 01/01/2015
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1540 K2_VIEWS
Leave a comment