Friday, 29 November 2024


شمالی کوریا کے سربراہ جنوبی کوریا کو اعلیٰ ترین سطح پر مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) شمالی کوریا کے سربراہ نے مذاکرات کی پیشکش کر دی انھوں نے کہا کہ اگر پیانگ یانگ کی شرائط مان لی جائیں تو جنوبی کوریا کی صدر پارک گون ہائے سے ملاقات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ پیش کش صدر کم نے نئے سال کے موقعے پر ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریر میں کی۔ پیر کے روز جنوبی کوریا نے متعدد معاملات پر شمالی کوریا کو مذاکرات کی پیش کش کی تھی، جن میں کوریائی جنگ میں جدا ہونے والے خاندانوں کے افراد کا ملاپ شامل ہے۔ شمالی کوریا اس سے قبل جنوبی کوریا کی جانب سے پیش کیے جانے والے وحدت کے منصوبے کو شمالی کوریا کو ہڑپ لینے کے منصوبے کے طور پر بیان کرتا رہا ہے۔ ریو نے امید ظاہر کی تھی کہ شمالی کوریا ان تجاویز کا ’مثبت جواب دے گا۔ اس سے قبل اس ضمن میں اعلیٰ سطحی مذاکرات رواں سال فروری میں ہوئے تھے جس کے نتیجے میں بعض کوریائی خاندان کا ملن ہوا تھا۔ اس طرح کی مزید بات چیت اکتوبر میں ہونی تھی لیکن شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پر یہ الزام لگاتے ہوئے اسے ختم کر دیا کہ جنوبی کوریا اپنے کارکنوں کو روکنے کے لیے زیادہ کوشش نہیں کر رہا ہے جو شمالی کوریا مخالف پرچے غباروں کے ذریعے شمالی کوریا میں بھیجتے رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں کوریا تکنیکی طور پر سنہ 53-1950 کی کوریائی جنگ کے بعد سے حالتِ جنگ میں ہیں۔ البتہ ان کے درمیان باضابطہ امن معاہدے کے بجائے عارضی صلح ضرور ہے۔اس طرح کی مزید بات چیت اکتوبر میں ہونی تھی لیکن شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پر یہ الزام لگاتے ہوئے اسے ختم کر دیا کہ جنوبی کوریا اپنے کارکنوں کو روکنے کے لیے زیادہ کوشش نہیں کر رہا ہے جو شمالی کوریا مخالف پرچے غباروں کے ذریعے شمالی کوریا میں بھیجتے رہتے ہیں۔

Share this article

Leave a comment