Friday, 29 November 2024


بھارتی آرمی چیف نے اپنی فوج کو کیا حکم دیدیا۔۔۔؟ حالات کشیدہ

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارت کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر سیزا فائیر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ عروج پر ہے جس میں اب تک پاکستانی فوجیوں سمیت عام شہری بھی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

گذشتہ روز بھارتی آرمی چیف دلبیر سنگھ نے ایل او سی پر بھارتی چوکیوں کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، یہ دورہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 7 پاکستانی جوانوں کی شہادت کے اگلے روز ہی کیا گیا۔جموں کشمیر میں چوکیوں کا دورہ کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے ایل او سی پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کو چوکنا رہنے اور جارحانہ مزاج اپنانے کی تلقین کی۔ انہوں نے بھارتی فوجیوں کو نصیحت کی کہ دشمن کے خلاف ہمہ وقت چوکنا رہیں ، انہوں نے ایل او سی رپر سیزا فائر کی خلاف ورزیوں پر بھر پور جواب دینے پر اپنے فوجیوں کی تعریف بھی کی۔

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر سیزا فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں تاہم پاکستانی جوانوں نے بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارت کا بھی شدید نقصان ہوا ہے۔

Share this article

Leave a comment